نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی ایجوکیشن ایکسپوکامیابی سے جاری

نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی ایجوکیشن ایکسپوکامیابی سے جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہور (لیڈی رپورٹر)ادارہ نظریہ پاکستان کے زیر اہتمام ایوان قائد اعظم‘ جوہر ٹاؤن لاہور میں پانچویں تین روزہ ایجوکیشن ایکسپو اینڈ بک فیئر جاری ہے۔ اس میگا ایونٹ کے دوسرے روز سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور حکومت پنجاب ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری‘ سینئر صحافی ودانشور سلمان غنی‘ ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک توقیر احمد خان‘ ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک‘ ضیاء الحسنین نقوی‘ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود‘ صدر نظریہ پاکستان فورم میاں چنوں ڈاکٹر غزالہ شاہین وائیں‘ صدر نظریہ پاکستان فورم آزاد کشمیر مولانا محمد شفیع جوش‘ ملک محبوب الرسول قادری‘ خالد یزدانی‘ خالدہ جمیل‘ ڈاکٹر پروین خان‘ صفیہ اسحاق‘ روٹری کلب لاہور شالیمار کے ممبران‘ طلبہ و طالبات اور اساتذہ کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں وزٹ کیا۔ سجادہ نشین آستانہ عالیہ سندر شریف پیر سید محمد حبیب عرفانی نے کہا کہ تحریک پاکستان میں علماء  و مشائخ کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے کہا تھا جس وقت بر صغیر میں پہلا شخص مسلمان ہوا پاکستان وجود میں آگیا تھا۔ نشست سے کرنل ریٹائرڈ خاور منیر ہارون‘ پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی‘پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم رستم‘ پروفیسر شجاعت علی خان‘ پروفیسر ڈاکٹر ظہیر احمد بابر‘ پروفیسر ڈاکٹر اظہر الیاس چشتی اور ایڈیشنل سیکرٹری ادارہ نظریہ پاکستان محمد سیف اللہ چوہدری نے بھی خطاب کیا۔