اوقاف کے کارکردگی دکھانے والے ملازمین میں انعامات تقسیم
لاہور(خبر نگار)ایوان ِ اوقاف میں، سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری کی زیرِ صدارت منعقدہ تقریب میں مختلف شعبہ جات میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران میں سووینئرز تقسیم کئے گئے، اس موقع پر سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ محکمانہ تعمیر و ترقی بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، محکمہ اوقاف کے افسران و اہلکاران اپنے چارٹر کے مطابق اپنے فرائض شفافیت، محنت اور دیانتداری سے سر انجام دے رہے ہیں، محکمے کے سالانہ محصولات ِ زَر میں بہت بہتری آئی ہے۔ مالی سال 2024-25 ء کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر)میں محکمہ اوقاف اپنے مقررہ بجٹ ٹارگٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ایک ارب ساٹھ کروڑ، پندرہ لاکھ کے ہدف کے مقابلے میں ایک ارب ستر کروڑ، چھیانوے لاکھ حاصل کیے، جو ایک ریکارڈ ہے۔
]
وقاف ڈیپارٹمنٹ اپنے مینڈیٹ اور چارٹر کی روشنی میں شفافیت، گڈگورننس اور خود انحصاری کی بہترین مثال ہے۔
بجٹ کے انکم ٹارگٹ، گورنمنٹ کے مقررہ پر فارمنس کے بنیادی عشاریوں کے مطابق مقرر کردہ ہیں، جن کا حصول بہترین کارکردگی کا غماز ہے۔ اوقاف میں کرپشن پر ”زیروٹالرنس“ ہے، جز ا اور سزا کا اندرونی نظام مستحکم ہے۔اس موقع پر صوفی فیسٹول 2025ء کے کامیاب انعقاد پر محکمے کے افسران میں سووینئر ز تقسیم کئے گئے۔ واضح رہے کہ سیکرٹری اوقاف کی سرکردگی میں، محکمہ اوقاف کی آمدن کے حصول کے لئے مثبت اقدام اْٹھا ئے گئے، جس میں محکمہ کے تمام جملہ امور کے لئے طویل المدت اور مختصر المدت پلاننگ بالخصوص پیش آمدہ مالی سال میں بقایاجات کی وصولی اور ان کی سہ ماہی و ششماہی پلاننگ،مارکیٹ ریٹ کے مطابق رینٹ کو تمام یونٹس پر لاگو کرانا،آئی ٹی سیکشن کی اَپ گریڈیشن،"E-Foas" و "HRMIS" کا نفاز، زونز کی صلاحیت اور ٹائم فریم کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام فیلڈز ایڈ منسٹریٹر زکو ماہانہ اہداف کی تفویض،پنشن کیسز کو جلد از جلد نمٹانے کے امور، اوقاف آرگنائزیشن کی ڈیجیٹائزیشن کے لئے تمام ڈائریکٹوریٹ کا تخمینہ، نئی کمرشل سکیمز کی نیلامی،دربار حضرت سخی سرورؒسے ملحقہ 31929 ایکڑز کی حد براری، داتا? دربار کی تجدید نو، دربار بابا فریدؒکی اَپ گریڈیشن، دربار خواجہ غلام فریدؒکوٹ مٹھن کی توسیع اورایوان اوقاف بلڈنگ کی رینوویشن سمیت صوبہ بھر کے تاریخی مزارات کا تحفظ سمیت دیگر امور شامل ہیں۔