پاکستان ویمن نیٹ بال ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز26 جنوری کو ہونگے

  پاکستان ویمن نیٹ بال ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز26 جنوری کو ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان خواتین نیٹ بال ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز 26 جنوری کو کوپر بکس ارینا، لندن ہوں گے۔ گزشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں نے بتایا کہ برطانیہ ٹرائلز کا مقصد پاکستان کی ایک خواتین کی مضبوط ٹیم تیار کرنا ہے۔ جو بین الاقوامی سطح پر ٹورنامنٹس میں شرکت کرکے پاکستان کا نام روشن کریں گی۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی خواتین میں نیٹ بال کے کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جو برطانیہ میں اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے دوران مختلف کلبوں کی طرف سے کھیلتی ہیں۔ ٹرائلز میں پاکستانی خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتی ہیں۔

 ٹرائلز کے وقت کھلاڑیوں کو اپنے ہمراہ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ لانا ضروری ہے۔