قومی ویمن فٹبال ٹیم کی نمائندگی باعث فخر ہے، ماریہ خان
۔ لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کھلاڑی ماریہ خان نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کھیلنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے میری ہر میچ میں کوشش ہوتی ہے کہ میں ٹیم کی جانب سے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرو ں پاکستان کی ٹیم تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے ملک میں فٹبال کے کھیل میں خواتین کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اس حوالے سے پی ایف ایف کو مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
مستقبل میں کھیلے جانے والے ایونٹس میں ملک کے لئے عمدہ کھیل پیش کرنے کے لئے سخت محنت کررہی ہوں فٹبال کا بچپن سے ہی بہت شوق تھا مستقبل میں بھی ٹیم کے لئے عمدہ کھیل کامظاہرہ کروں گی۔