بسوں، ٹرکوں اور بھاری گاڑیوں کی ملکی درآمدات میں کمی

بسوں، ٹرکوں اور بھاری گاڑیوں کی ملکی درآمدات میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (یو این پی)بسوں، ٹرکوں اور بھاری گاڑیوں کی ملکی درآمدات میں نومبر2024کے دوران 61.31فیصد کمی ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 851ملین روپے تک کم ہوگئی جبکہ نومبر 2023کے دوران درآمدات کا حجم 2.2ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح نومبر 2023کے مقابلہ نومبر 2024کے دوران بسوں، ٹرکوں اور بھاری گاڑیوں کی قومی درآمدات میں ایک ارب 49کروڑ 90لاکھ روپے یعنی 61فیصد سے زیادہ کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -