سوتی دھاگا اورسوتی ملبوسات کی پیداوارمیں اضافہ
فیصل آباد (یو این پی)ملک میں سوتی دھاگا اورسوتی ملبوسات کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ملک میں 879870 میٹرک ٹن سوتی دھاگا کی پیداوارہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8.80فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 808700میترک ٹن سوتی دھاگا کی پیداوارحاصل ہوئی تھی، اکتوبرمیں ملک میں 220100میٹرک ٹن سوتی دھاگاکی پیداوارہوئی جوستمبرکے مقابلہ میں 0.04فیصد اوراکتوبر2023کے مقابلہ میں 8.8فیصدزیادہ ہے، ستمبرمیں ملک میں 220020میٹرک ٹن اوراکتوبر2023میں 202295میٹرک ٹن سوتی دھاگاکی پیداوارہوئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ملک میں 29285000مربعمیٹرسوتی ملبوسات کی پیداوارہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.81فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 289850000مربع میٹرسوتی ملبوسات کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔اکتوبر2024میں ملک میں 73100000مربع میٹرسوتی ملبوسات کی پیداوارہوئی جوستمبرکے مقابلہ میں 0.07فیصد اوراکتوبر2023 کے مقابلہ میں 0.76فیصدزیادہ ہے، ستمبرمیں ملک میں 73050000مربع میٹر اوراکتوبر2023میں 75550000مربع میٹرسوتی ملبوسات کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔