ڈیزل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ 

  ڈیزل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                     فیصل آباد (یو این پی)ملک میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ او سی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں ملک میں 3.46 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 3.16 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔دسمبر میں ملک میں 0.57 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ہوئی جو نومبر کے مقابلہ میں 27 فیصد کم ہے۔نومبر میں ملک میں 0.79 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی۔ دسمبر 2023 کے مقابلہ میں دسمبر 2024 میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 12 فیصد کا اضافہ ہوا۔ 

دسمبر 2023میں 0.51 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی جو دسمبر 2024 میں بڑھ کر 0.57 ملین ٹن ہو گی۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -