شعبہ سوفٹ ویئر کی ترقی کیلئے فنڈز مختص کئے جائیں،اصغر قادری

     شعبہ سوفٹ ویئر کی ترقی کیلئے فنڈز مختص کئے جائیں،اصغر قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 فیصل آباد (این این آئی) پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین شیخ محمد اصغر قادری نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کا راز جدید علوم کے فروغ میں مضمر ہے لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ وہ شعبہ سوفٹ ویئر کی ترقی کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کرے تاکہ ملک تیزی سے ترقی یافتہ ممالک کی صفت میں شامل ہو سکے۔آئی ٹی گریجوایٹس کے وفد سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل میں آگے بڑھنے کاجنون بدرجہ اتم موجود ہے لیکن بدقسمتی سے انہیں جدید علوم کے وسیع مواقع میسر نہیں آرہے۔انہوں نے کہا کہ سوفٹ ویئر کے ذریعے صنعت و تجارت کے شعبے میں مزید آسانیاں پیدا کی جا سکتی ہے کیونکہ ترقی یافتہ ممالک صنعت و تجارت سمیت تمام شعبوں میں جدید علوم کے ذریعے ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوفٹ ویئر کے شعبے کی ترقی کیلئے حکومت پاکستان اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

لیکن سوفٹ ویئر کی سہولیات کم ہونے کی وجہ سے کئی نوجوان اس جدید علوم سے محروم رہ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر میں منافع بخش سرمایہ کاری کے بے حد مواقع موجودہیں جس کیلئے ملک میں سوفٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کی اشد ضرورت ہے کیونکہ بڑے شہروں میں آئی ٹی گریجوایٹ بڑی تعداد میں موجود ہیں اسلئے دنیا کے ساتھ مقابلہ کرنے کیلئے سوفٹ ویئر کے شعبے کو گراس روٹ لیول تک لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ تعلیم یافتہ طبقہ ای کامرس بزنس کی طرف راغب ہو رہا ہے لہٰذا ملک میں لانگ ٹرم اکنامک پالیسی بنانے سے ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے

مزید :

کامرس -