دل، جگر، جلے مریضوں کے علاج کیلئے جدید نیٹ ورک قائم کرینگے: مریم اورنگزیب 

  دل، جگر، جلے مریضوں کے علاج کیلئے جدید نیٹ ورک قائم کرینگے: مریم اورنگزیب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            لاہور (ا ین این آئی)پنجاب میں صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کا آغاز ہو چکا ہے،    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر محکمہ صحت نے آئندہ چار سال کے ترقیاتی منصوبے کا تفصیلی لائحہ عمل پیش کر دیا ہے، ان منصوبوں کا مقصد عوام کو معیاری علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا ہے،چار سال کے دوران پورے صوبے میں دل، جگر، اور جلنے والے مریضوں کے علاج کے لیے جدید معیار کا نیٹ ورک قائم کیا جائے گا، لاہور میں موروثی اور خون کی بیماریوں کے علاج کے لیے پہلا خصوصی ادارہ قائم کیا جائے گا، اس کے علاوہ، بھرتیوں کے جدید نظام کو متعارف کرانے اور تین ہزار نرسوں کی بھرتی کا عمل مکمل کرنے کے ساتھ تین جدید تربیتی مراکز بھی قائم کیے جائیں گے۔سینٹر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کے پانچویں جائزہ اجلاس میں صحت، پاپولیشن ویلفیئر، اعلیٰ تعلیم، اور ریسکیو 1122 کی چھ ماہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ترقی و منصوبہ بندی کے چیئرمین نبیل احمد اعوان، سیکرٹری آصف طفیل، اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ سینئر وزیر نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ایک ہزار بنیادی ہیلتھ یونٹ اور رورل ہیلتھ سینٹرز کو جدید بنانے کے لیے 13831 ملین روپے خرچ کیے جائیں گے۔ بہاولپور میں 200 بستروں اور میانوالی میں 100 بستروں کے ماں اور بچے کے ہسپتال اور نرسنگ کالج کے قیام پر کام تیزی سے جاری ہے۔ لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، اور ساہیوال میں کینسر ہسپتالوں کی تعمیر کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ریسکیو 1122 کی 47 سکیموں میں سے 40 جاری ہیں، لاہور میں شانوبابا چوک اور راجن پور میں بنگلہ اچھا میں ریسکیو سٹیشن جون تک مکمل کیے جائیں گے۔ گوجرانوالہ یونیورسٹی کے قیام اور وزیر اعلیٰ لیپ ٹاپ سکیم کے لیے 400 ملین روپے کے اضافی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تمام محکموں کو ہدایت دی ہے کہ عوامی فلاح کے منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔سستی کا شکار افسر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوں گے۔ 

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -