شہر بھر میں چور ڈاکو سرگرم، متعدد شہری لٹ گئے، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں چوری 

  شہر بھر میں چور ڈاکو سرگرم، متعدد شہری لٹ گئے، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں چوری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے،طلائی زیورات،موبائل فونز،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سندر میں راشد سے 1لاکھ 85 ہزار روپے اور دیگر سامان،فیکٹری ایریا میں حبیب سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون،شفیق آباد میں نجیب اللہ سے 1 لاکھ 60ہزار روپے،موبائل فون اور دیگر سامان، شادباغ میں عامر سے1 لاکھ50 ہزار روپے اور موبائل فون، نوانکوٹ میں مصطفی سے 1لاکھ 40ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، گرین ٹاؤن میں جمشید سے 1 لاکھ 30ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا،گارڈن ٹاؤن اور قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے گاڑیاں جبکہ ٹبی سٹی،فیصل ٹاؤن اور سمن آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

وارداتیں 

مزید :

صفحہ آخر -