بلدیاتی الیکشن سے متعلق درخواستیں 15 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر
لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ،الیکشن ایکٹ 2022 کے تحت بلدیاتی انتخابات کے متعلق درخواستیں 15 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر، جسٹس شجاعت علی خان 15 جنوری کو سماعت کریں گے، کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید اور سمیع اللہ کی درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہیکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 میں عام شہری کو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کی کئی شقیں پارلیمانی نظام سے مطابقت نہیں رکھتیں، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 میں نو منتخب عہدیداروں کے اختیارات کم جبکہ سرکاری افسران کے زیادہ ہیں۔
سماعت مقرر