فیصل آباد، چلڈرن ہسپتال کی خاتون سکیورٹی گارڈ کیساتھ بداخلاقی
فیصل آباد(کرائم رپورٹر)تھانہ ویمن پولیس نے چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کی سکیورٹی گارڈ نفیسہ کی تحریری شکایت پر ہسپتال کے ڈینٹل سرجن ڈاکٹر عماد ایوب، ڈی ایم ایس طلحہ،دو سکیورٹی سپر وائزر دلشاد و علی اصغراور ایک نامعلوم شخص کے خلاف بداخلاقی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔اپنی تحریری درخواست میں نفیسہ نے بتایا کہ تین ماہ قبل اپنی غربت سے تنگ آکر اس نے چلڈرن ہسپتال میں ملازمت حاصل کی تھی۔وہ شادی شدہ ہے اور اس نے الزام لگایا کہ اسے اس دوران بلیک میل بھی کیا جاتا رہا تاحال کسی ملزم کی گرفتار ی عمل میں نہ آ سکی۔
بداخلاقی،مقدمہ