پارا چنار کےلئے امدادی اشیا ءکی مزید 12گاڑیاں پہنچا دی گئیں

  پارا چنار کےلئے امدادی اشیا ءکی مزید 12گاڑیاں پہنچا دی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کرم (آئی این پی) ضلع کرم پارا چنار کے لیے امدادی اشیا اور اشیا خوردونوش کی مزید 12 گاڑیاں پہنچا دی گئیں، اسسٹنٹ کمشنر نے کہا ہے کہ ہنگو ٹل سے کرم کے مختلف علاقوں کے لئے پہنچائی گئی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ہنگو منان خان نے کہا کہ امدادی سامان کی 7گاڑیاں تری منگل، 4 بوشرہ اور ایک گز گھڑی پہنچائی گئی، امدادی سامان منتقلی کے موقع پر ٹل پارا چنار شاہراہ پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ۔ادھر پاراچنار ٹل مین شاہراہ ہر قسم آمد و رفت کیلئے بند ہے اور راستوں کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، مندوری میں دھرنا کے باعث بن آمد و رفت کے راستے بند ہیں۔تاجر برادری کا کہنا ہے کہ 40 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے پاراچنار کی جانب منتظر ہے، اپر کرم کے لوگوں کی مشکلات حل کرنے کیلئے کم از کم 500 ٹرک درکار ہیں۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پارا چنار ڈاکٹر سید میر حسن جان کا کہنا ہے کہ میڈیکل اسٹوروں میں ادویات ختم ہوچکی ہیں، عوام نے ڈی ایچ کیو ہسپتا ل کا رخ کیا ہے، ہسپتال میں روزانہ 2300سے 2500افراد چیک اپ کیلئے آتے ہیں، اسپتال میں ایمرجنسی کیلئے ادویات موجود ہیں۔دوسری جانب میڈیکل یونینز کا کہنا ہے کہ باہر مارکیٹ میں ضرورت کے مطابق ادویات موجود نہیں ہیں، گزشتہ روز قافلے میں ایک بھی میڈیسن کی گاڑی نہیں تھی۔دوسری جانب لوئر کرم مندوری میں دھرنا آج بھی جاری ہے، دھرنے کے شرکا کا کہنا ہے کہ بگن متاثرین کیلئے ریلیف پیکج دیا جائے، نقصانات کا ازالہ کیا جائے، مطالبات نہ ماننے تک دھرنا جاری رہے گا۔

امدادی قافلہ