نوجوان نسل ملک کا قیمتی کا اثاثہ ہے ،مینا خان آفریدی

     نوجوان نسل ملک کا قیمتی کا اثاثہ ہے ،مینا خان آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان)صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن مینا خان آفریدی اوروزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالونی ڈاکٹر شفقت آیاز نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ملک کا قیمتی کا اثاثہ ہے جنہیں تعلیم، صحت اور روزگار فراہم کرنا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مقصد اور خواب ہے جسے انشاءاللہ عملی جامہ پہنائینگے۔ انشاءاللہ بہت جلد وزیر اعلیٰ علی آمین گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخواہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔صوبائی حکومت کو مسائل درپیش ضرور ہیں لیکن اس کا مقصد یہ ہر گز نہیں کہ ہم عوام کے مسائل سے غافل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سخاکوٹ میں ڈبلیو ایچ ٹریڈرز کے دفتر کے دورے کے موقع پر تقریب اور باچہ جی سپورٹس سنٹرسخاکوٹ میں کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزراءنے باچہ جی سپورٹس سنٹر سخاکوٹ میں کھیل کود کے سامان کا معائنہ کیا اور ایم ڈی ولایت خان باچہ المعروف باچہ جی کو سنٹر کھولنے پر مبارک باد دی۔ تقریب سے کرپٹوٹریڈر ڈاکٹر وسیم احمد اور کرپٹو ٹریڈر حیدر خان،پی ٹی آئی کے ضلعی رہنماءحاجی قاسم خان، سیکرٹری اطلاعات ولایت خان باچہ المعروف باچہ جی، یوتھ ونگ ملاکنڈ کے ضلعی صدر منصور احمد اتمان خیل، منصور خان جونیئر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی شاہ احد، سابق اُمیدوار صوبائی اسمبلی علامہ اقبال،چیئرمین سبز علی خان، زکواة کمیٹی کے صوبائی چیئرمین امتیاز خان،اسماعیل خان، شعیب خان، ڈاکٹر عنایت الرحمان،، ناصر خان،ضلعی رہنماءگوہر علی آف مہردے اور یوتھ ممبر گل نواب سمیت پی ٹی آئی اور یوتھ ونگ کے سرکردہ رہنماءبھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ قائد عمران خان نے نوجوان نسل کے مسائل کے حل کے لئے ہر پلیٹ فارم پر کوششیں کئے ہیں اس لئے آج نوجوان نسل کا بھی فرض بنتا ہے کہ اپنے محبوب قائد کے وژن پر چل کر ملک میں حقیقی آزادی کے لئے جدوجہد کریں اور ساتھ ہی 26نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے پُر آمن مظاہرین پر ظالمانہ تشدد اور شیلنگ و فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے گولی کیوں چلائی کی ٹرینڈ بھی چلائے۔ انہوں نے ضلع ملاکنڈ کے یوتھ ونگ کے عہدیداروں،کارکنوں اور پارٹی کے قائدین کو یقین دلایا کہ موجودہ مشکل حالات میں انہیں اکیلانہیں چھوڑیں گے اور عوام کے فلاح و بہبود اور صوبے کے خوشحالی و ترقی کے لئے تمام وسائل برائے کار لائینگے۔ مینا خان آفریدی نے کہا کہ 9مئی اور 26نومبر کو پی ٹی آئی کے قائدین اور کارکنوں پر ظلم کے جو پہاڑ گرائے گئے ہیں ہم اس کو بھولے نہیں ہیں اور پوری دنیا اس کی مذمت کر چکی ہے۔ صوبائی وزراءنے کہا کہ موجودہ دور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور آن لائن بزنس کا ہے اس لئے نوجوان نسل وقت ضائع کئے بغیر حلال کاروبارپر توجہ دیں اور یہی پی ٹی آئی کا اصل وژن بھی ہے کہ نوجوان نسل کو تمام بنیادی سہولیات کے فراہمی سمیت روزگار کے لئے پُر آمن موزوں ماحول بھی فراہم کریں۔