افغان پشتون پاکستان کے دشمن نہیں، لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم
اسلام آباد (آئی این پی)صدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی، سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم نے کہا ہے کہ کہ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث کچھ افراد آج بھی صوبائی کابینہ میں وزیر ہیں،افغانستان کی ایک ایسے ملک سے قربت کے اشارے جو پاکستان دشمن ، اسرائیل دوست اور ہندوستانی مسلمانوں اور کشمیریوں کا قاتل ہے اور جس کا افغانستان پر بیرونی قبضے کے دوران پاکستان میں دہشتگردی کرنے میں ایک مرکزی کردار رہاہے اور آج بھی واشنگٹن پوسٹ کے مطابق وہ اس جرم میں ملوث ہے ، پاکستان کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم نے خیبر پختونخوا سے آئے ہوئے یوتھ پارلیمنٹ کے ممبران سے ملاقات میں کیا جس سے خیبر پختونخواصوبے سے آئے بہادر پشتون نوجوانوں نے مکمل اتفاق کیا اور بیرونی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے صوبے کی حکمرانی کو بہتر بنانے پر زور دیااور افسوس سے اس بات کا اظہار کیا کہ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث کچھ افراد آج بھی صوبائی کابینہ میں وزیر ہیں۔جنرل عبدالقیوم نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے اندر مکمل یکجہتی اور افغان حکومت کے قندھار میں بیٹھے اخوند زادہ جیسے رہبر اور کابل میں بیٹھے طالبان سیاستدانوں سے سیاسی وسفارتی رابطے بہت ضروری ہیں پشتون ایک عظیم قوم ہیں اور افغانی پشتون پاکستان کے دشمن نہیں مسئلہ اعتماد کا فقدان ہے جو بات چیت سے دور کیا جاسکتا ہے ۔
جنرل (ر)عبدالقیوم