سری لنکا میں ڈس ایبیلٹی چمپئن شپ‘ ٹیم میں جنوبی پنجاب کے چھ کھلاڑی شامل  

    سری لنکا میں ڈس ایبیلٹی چمپئن شپ‘ ٹیم میں جنوبی پنجاب کے چھ کھلاڑی شامل  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان)سپورٹس رپورٹر(پی ڈی قومی ٹیم میں چھ کھلاڑیوں کا جنوبی پنجاب سے شامل ہونا قابل اعزاز ہے محمد جمیل کامران(بقیہ نمبر29صفحہ7پر)

 فزیکل ڈس ایبیلٹی چیمپئنز  ٹرافی 2025  میں شرکت کے لیئے  کیلیے پاکستان ڈس ایبیلٹی کرکٹ ٹیم کراچی سے براستہ قطر سری  لنکا روانہ پہنچ گئی ہے پاکستان ڈس ایبیلٹی کرکٹ ٹیم میں 15 رکنی سکواڈ میں سے 6 کھلاڑیوں کا تعلق جنوبی پنجاب میں ملتان ریجن سے محمد مطلوب زبیر سلیم اور حافظ غلام محمد جبکہ  بہاولپور ریجن سے محمد شہزاد محمد نعمان اور عبدالخالق شامل ہیں جو کے ہم سب کے لیے قابل فخر ہے  پاکستان فزیکل ڈس ایبل کرکٹ ایسوسی ایشن ملتان اور بہاولپور کے  ریجینل ہیڈ محمد جمیل کامران کی خصوصی کاوشوں سے اس انٹرنیشل ایونٹ  میں پہلی  بار جنوبی پنجاب سے 6 کھلاڑیوں کا بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنا جنوبی پنجاب کے لیے اعزاز کی بات ہے محمد جمیل کامران نے بتایا کہ  ہمیشہ میرٹ کو ترجیح دی جس کی وجہ سیملتان اور بہاولپور ریجن سے ٹیلنٹ نکل کے سامنے آرہا ہے حالیہ نیشنل پی ڈی چیمپین شپ میں ملتان اور بہاولپور ریجن دونوں کا سولہ ریجن میں سے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا اس بات کا واضع ثبوت ہے پی ڈی قومی ٹیم کیلیے لگنے والے کیمپ میں شامل بیس کھلاڑیوں میں آٹھ جبکہ پندرہ رکنی حتمی سکواڈ میں چھ کھلاڑیوں کا شامل ہونا جنوبی پنجاب کے پی ڈی  کرکٹرز کے لیے باعث فخر ہے  اس سارے معاملات میں ملتان بہاولپور ریجن کے میڈیا کواڈینیٹر منظور لطیفی کوچ ملتان حسن جمیل کوچ بہاولپور مرغوب عالم کی خصوصی کاوشیں بھی قابل تحسین ہیں ہماری دعا ہے کہ پاکستان پی ڈی چیمپینز ٹرافی جیت کر واپس فتح کے ساتھ آئیں اور شامل کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک و شہر کا نام روشن کریں دریں اثنا صدر ملتان ڈسڑکٹ ارسلان خان سیکرٹری امجد رزاق بھٹہ فنانس سیکرٹری جاوید اقبال سابق سیکرٹری  سہیل خان ایمپائرز  ایسوسی ایشن کے ندیم اقبال ارشاد سونی نے پی ڈی قومی ٹیم میں جنوبی پنجاب کے چھ کھلاڑیوں کی شمولیت پر محمد جمیل کامران کو مبارکباد دیتے ہوئے قومی ٹیم کی بہتر کارکردگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا