قبرستان کی اراضی واگزار‘قبضہ مافیاکیخلاف کارروائی کا حکم

   قبرستان کی اراضی واگزار‘قبضہ مافیاکیخلاف کارروائی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)دوکروڑ سے زائد مالیت کی 29کینال قبرستان کی اراضی واگزار کر الی گئی تفصیل کے مطابق  ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منورعباس بخاری کی ہدایت(بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

 پر تحصیلدار محمد ارشاد کی زیرنگرانی ریونیوافسران میونسپل کمیٹی کی مشینری اور پنجاب پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سے شیخ عمر میں ناجائز قابضین کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 30سال سے ناجائز قابضین احمد بخش،محمدنواز،غلام عباس اور محمدپہلوان نے  قبرستان کی دوکروڑروپے مالیت کی29 کینال اراضی واگزار کرالی ناجائز قابضین کے خلاف مقدمہ کااندراج کا حکم دیا اس موقع پرڈپٹی کمشنر سیدمنورعباس بخاری کاکہناتھا کہ قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیوں کاتسلسل رکھنے کے عزم کااظہار کیا۔