14جنوری کو مولانا فضل الرحمن کا وہاڑی کا دورہ متوقع‘تیاریاں شروع
وہاڑی(سپیشل رپورٹر،نامہ نگار،نمائندہ خصوصی،نمائندہ پاکستان)(بقیہ نمبر13صفحہ7پر)
جمعیت علما اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمان پرسوں بروز منگل ایک روزہ دورے پر وہاڑی آئینگے یہاں پر وہ جامعہ خالد بن ولید ٹھینگی میں بوقت دن گیارہ بجے منعقدہ استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کریں گے سرپرست جمعیت علما اسلام ضلع وہاڑی و صدر جامعہ خالد بن ولید مفتی عزیز الرحمان ظفر کی میزبانی میں منعقدہ کانفرنس سے جمعیت علما اسلام صوبہ پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں جنرل سیکرٹری مولانا حافظ نصیر احمد احرار،صوبائی عہدیدار نورخان ہانس ایڈووکیٹ و دیگر خطاب کریں گے جامعہ ہذا کے شعبہ تعلقات عامہ کے انچارج قاری حذیفہ خلیل کے مطابق کانفرنس میں عالمی شہرت یافتہ شاعر سید سلمان گیلانی اپنا منظوم کلام ترنم سے پڑھیں گے نائب صدر جامعہ ہذا مولانا خلیل الرحمان ظفر نے بتایا کہ کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے دریں اثنا جمعیت علما اسلام ضلع وہاڑی کے جنرل سیکرٹری مولانا عمر فاروق نعمانی ناظم عمومی تحصیل وہاڑی حاجی را دین محمد کے ہمراہ صحافیوں کو بتایا کہ ضلع بھر سے مذکورہ کانفرنس میں تنظیمی قافلے شریک ہونگے انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ ہونے والی کانفرنس وہاڑی کی تاریخ کا بڑا اجتماع ہوگا