آئین وقانون کی بالادستی ہمارا مشن‘ ملک جاوید ڈوگر
ملتان(خصو صی پورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ الیکشن برائے 26 -2025 میں منتخب ہونے والے صدر ملک جاوید ڈوگر نے جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان بار میں الیکشن کا انعقاد ہوا تو الحمدللہ ہمارے گروپ نے وہ الیکشن جیت لیا جیسے پچھلے سال ہمارے گروپ نے جیتا تھا،2025 کا سال ہم اپنے نوجوان وکلا کیلئے کا(بقیہ نمبر6صفحہ7پر)
م کریں گے اپنے سینیئرز کے لیے کام کریں گے، آئین اور قانون کی بالادستی کا کام کریں گے،ملتان بار پاکستان کی بڑی بار ہے 2025 میں ملتان بار ایک اہم رول پلے کریگی،جنوبی پنجاب کی تمام بارز کو ساتھ ملا کے انشااللہ ہم وکلا کے لیے کام کریں گے آئین اور قانون کے لیے کام کریں گے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ جیسے نوجوان وکلا ارہے ہیں ان کے جو مسائل ہوتے ہیں شروع میں اتے ہی ان کو ہم حل کرنے کی کوشش کریں گے، ہماری بارز میں میں نے دیکھا ہے کہ یہاں پر سائلین کے بیٹھنے کی خاص جگہ نہیں ہے انشااللہ ہم اس کا بھی انتظام کریں گے، سینیئر وکلا کے لیے اور جوڈیشری کے ساتھ ہم انشااللہ ایک بڑا اچھا رابطہ رکھ کر کام کریں گے،ایسا کام کریں گے جس سے میرے نوجوان وکلا خوش ہوں میرے نوجوان وکلا پریکٹس کر سکیں اور عوام کو خاص طور پر انصاف مل سکے نے کالے کوٹ کی تقدیس پر کوئی حرف نہیں آنے دیا جائے گا۔ ائین و قانون کی بالادستی کے لیے ڈسٹرکٹ بار اپنا موثر کردار ادا کرے گی۔ نو منتخب جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ملتان ملک عدنان احمد نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار میں نئے اور نوجوان وکلا کے لیے بہت سے مسائل ہیں۔ ان مسائل کو اولین ترجیح پر حل کرایا جائے گا۔ وکلا اور کالے کوٹ کے تقدس کے لیے ہر مثبت قدم اٹھائیں گے۔ بار اور بینچ کو ساتھ لے کر چلیں گے تاکہ عوام تک سستا انصاف فراہم ہو سکے۔ نوجوان وکلا کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ کچہری میں توسیع کے منصوبے پر تیزی سے کام کروانے کے لیے اقدامات کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز الیکشن میں اپنی کامیابی کے فوری بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ وقت اگیا ہے کہ بار کے کھوئے ہوئے وقار کو دوبارہ حاصل کیا جائے۔ بزرگ وکلا کے لئے پینشن کا انتظام کریں گئے۔ خواتین وکلا کے مسائل بہت سے ہیں۔ ان کے مسائل کو حل کرایا جائے گا۔ کچہری کی توسیح ہو رہی ہے اس منصوبے پر کام کی سست روی کو تیز رفتاری میں تبدیل کرایا جائے گا۔ ضلع کچہری میں سکیورٹی کے مسائل موجود ہیں سیکیورٹی مسائل پر قابو پایا جائے گا۔