آئین وقانون کی حکمرانی سے مسائل حل ہونگے‘صفدرسلیم
خانیوال(نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سالانہ ظہرانہ کی تقریب منعقد ہوئی جسکے مہمان خصوصی میڈیکل ٹریبیونل اسلام آباد کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ میاں صفدرسلیم شاہد تھے جبکہ ہائی کورٹ بار ملتان کے صدرملک سجاد حیدر میتلا ایڈووکیٹ، ممبر پنجاب بار کونسل ملک طارق نوناری ایڈووکیٹ،ڈپٹی کمشنر سلمی سلیمان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں (بقیہ نمبر10صفحہ7پر)
صفدر سلیم شاہد نے کہا کہ ہمارے ہاں رول آف لا کی کمی ہے قوانین موجودہیں لیکن ان پر عملدرآمد کا فقدان ہے انہوں نے کہا کہ وکلا کا کلیدی کردار ادا ہے وکلا لوگوں کے حقوق اور حقوق کے تحفظ لیے لڑتے ہیں کسی کے حق کے لیے کھڑے ہونا بہت بڑی بات ہے اس کا جو حقیقی صلہ ہے اس کا ہمیں اندازہ نہیں آئین وقانون کی حکمرانی قائم اور اس کی پاسداری کو یقینی بنا کر ہی پاکستان کو حقیقی معنوں میں زندہ باد اور فلاحی ریاست بنایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہم سب یقین اور طے کرلیں کہ ملک میں رول آف لا کی حکمرانی قائم ہو تو سب مسائل حل اور بحرانوں پر قابو پایا جا سکتا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار ظفراقبال چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلا امتیاز وکلا کی خدمت کی اور ڈسٹرکٹ بار کی اعلی روایات کو قائم رکھتے ہوئے وکلا کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی بار اور بنچ کے درمیان مثالی ورکنگ ریلیشن شپ کو فروغ دیا جنرل سیکرٹری بارچوہدری حامد مسعودایڈووکیٹ نے کہا کہ بطور جنرل سیکرٹری تمام تر توانائیاں اور صلاحیتوں کو وکلا برادری کی فلاح و بہبود اور ڈسٹرکٹ بار کی شاندار روایات کو آگے بڑھانے کے لیے خود کو وقف رکھا اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں کہ ہم اپنی وکلا برادری میں سرخرو ہوئے بطور جنرل سیکرٹری سارا سال وکلا برادری کی خدمت کی اور یہ عمل جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اراکین بار اپنے جمہوری حق کو استعمال کرتیہوئے نئی قیادت کاچنا عمل میں لائیں گے تقریب میں مہمان خصوصی میڈیکل ٹریبیونل اسلام آباد کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ میاں صفدر سلیم شاہد، ڈسٹرکٹ بار کے صدر ظفر اقبال چوہدری ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری چوہدری حامد مسعود ایڈووکیٹ،ہائی کورٹ بار ملتان کیصدر ملک سجاد حیدر میتلا ایڈووکیٹ، ممبر پنجاب بار کونسل ملک طارق نوناری ایڈووکیٹ، ڈپٹی کمشنر سلمی سلیمان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسماعیل کھاڑک اور ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداران و ممبران ایگزیکٹو کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے مہمان خصوصی میڈیکل ٹریبیونل اسلام آباد کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ میاں صفدر سلیم شاہد نے اپنے دست مبارک سییادگاری شیلڈ پیش کی گئیں تقریب میں اسیٹج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری بار چوہدری حامد مسعود ایڈووکیٹ نے سر انجام دیے جبکہ تلاوت قرآن پاک مہر مظہر علی سیال ایڈووکیٹ اور ہدیہ نعت شیخ جاوید اقبال ایڈووکیٹ نے پیش کیا تقریب میں بڑی تعداد میں وکلا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔