حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پر عزم‘رفیق رجوانہ
ملتان(سٹی رپورٹر)سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا کہ ہماری حکومت ملک وقوم کی بھلائی
(بقیہ نمبر11صفحہ7پر)
کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں نواز شریف حمایت تحریک کے چیئرمین ملک رمضان اعوان سے ملاقات کے کے موقع پر کیا انھوں نے کہا اس سال ہم مہنگائی کو ختم کر دیں گے بجلی کے نرخوں میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں اثا عوام کو لائنوں میں ملتا تھا آج ہر گھر میں گندم موجود ہے اب ہمارا ملک خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے انھوں نے کہا کہ پارٹی کے مخلص ورکرز کو کارکردگی کی بنیاد پر اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی کیونکہ ورکرز ہی پارٹی کا اصل سرمایہ ہیں انہیں کسی بھی صورت نذر انداز نہیں کیا جائے گااس موقع پر ملک رمضان اعوان نے کہا ہم نے ہمیشہ پارٹی کے لیے اپنی خدمات پیش کیں پارٹی کے لیے قیدوبند کی صحبتیں برداشت کی ملک رفیق رجوانہ نے مزید کہا کہ آپ کی پارٹی خدمات سے آگاہ ہیں آپ جیسے ورکرز پارٹی کا فخر ہیں۔