حکومت کو عمران خان کے ٹوئٹس سے تکلیف ہے، بیرسٹر سیف 

  حکومت کو عمران خان کے ٹوئٹس سے تکلیف ہے، بیرسٹر سیف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(آئی این پی)مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو عمران خان کے ٹوئٹ سے تکلیف ہے مگر اپنی زبان درازی نظر نہیں ارہی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا روزانہ پی ٹی ائی کے خلاف پریس کانفرنسسز کررہے ہیں، مذاکرات شروع ہونے کے بعد سے مریم نواز پی ٹی آئی کے خلاف روزانہ بیان بازی کررہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور پنجاب کے صوبائی وزرا نے بھی مذاکرات کے بعد بیانات کو زور دیا ہے، وفاقی وزرا کے بیانات سے پہلے ہی غیر سنجیدگی عیاں تھی، پی ٹی آئی ملک کے وسیع تر مفاد میں مذاکرات کے لئے راضی ہوئی ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وفاقی حکومت کو بھی وسیع تر مفاد مدنظر رکھ کر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے، پی آئی کے مطالبات آئین وجمہوریت کی بالادستی پر مبنی ہے۔

بیرسٹر سیف 

مزید :

صفحہ اول -