چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریاں، آئی سی سی وفد کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ

چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریاں، آئی سی سی وفد کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ
چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریاں، آئی سی سی وفد کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(آئی این پی)چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریاں، آئی سی سی وفد نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا ۔وفد میں آئی سی سی ایونٹ منجمنٹ اور براڈ کاسٹر اور کمرشل اداروں کے نمائندے شامل تھے ۔آئی سی سی وفد پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ترقیاتی کام کا جائزہ لے گا۔

 آئی سی سی کے 6 رکنی وفد میں براڈکاسٹرز اور ایونٹ مینجمنٹ کے رکن شامل ہیں وفد میں روچیکا،گیمن ،ایلانا عون زیدی ،جوانا اور سیبل شامل ہیں پنڈی سٹیڈیم کے بعد وفد لاہور کا بھی دورہ کرے گا۔

مزید :

کھیل -