گورنر ہاﺅس سندھ میں پہلی گورنرز سمٹ کا انعقاد،پانچوں گورنرز کا خطاب 

Jan 12, 2025 | 01:13 PM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر ہاﺅس سندھ میں پہلی گورنرز سمٹ کا انعقاد،پانچوں گورنرز نے خطاب کیا ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور فورسز کو بدنام کرنے میں اڈیالہ کے قیدی کا کردار ہے، اسے معلوم ہونا چاہئے کہ اس سے ملک کا نقصان ہے۔
پہلی گورنرز سمٹ سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگر قیدی کو سمجھانے اڈیالہ جانا پڑا تو ملک کے لئے جائیں گے، گورنر ہاوس سندھ میں تمام گورنرز کی موجودگی دلیل ہے کہ ریاست پہلے اور سیاست بعد میں ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ آئین اور قانون کے تحت جو اختیارات ہیں وہ کسی کو نہیں دیں گے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ سب کا فرض ہے کہ ملک میں معاشی بہتری کے لئے کردار ادا کریں۔
گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ نے امید ظاہر کی کہ اس کانفرنس کے ذریعے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔

مزیدخبریں