پاکستان تحریک انصاف میں تلوے چاٹنا کامیابی کا واحد راز ہے،شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف میں تلوے چاٹنا کامیابی کا واحد راز ہے،شیر افضل مروت
پاکستان تحریک انصاف میں تلوے چاٹنا کامیابی کا واحد راز ہے،شیر افضل مروت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رکن پارلیمنٹ شیر افضل مروت کا کہنا ہے پی ٹی آئی میں تلوے چاٹنا کامیابی کا واحد راز ہے،سہیل آفریدی نے وزیر اعلیٰ بنتے ہی سب سے پہلا میرے حلقے کا فنڈ بند کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا خیبرپختونخوا کی صورتحال دن بدن ابتر ہورہی،وزیراعلیٰ کی نااہلی کے لیے فرانزک رپورٹ کی کوئی ضرورت نہیں،لوگ پی ٹی آئی سے مایوس ہو چکے ہیں۔ ان کے رہنماؤں کو ایک دن حساب دینا پڑے گا کہ انہوں نے عمران خان کی رہائی کے لیے کیا کام کیا۔