قومی اسمبلی کا اجلاس آغاز کے چند منٹ بعد ہی کورم ٹوٹنے پر ملتوی کر دیا گیا

قومی اسمبلی کا اجلاس آغاز کے چند منٹ بعد ہی کورم ٹوٹنے پر ملتوی کر دیا گیا
قومی اسمبلی کا اجلاس آغاز کے چند منٹ بعد ہی کورم ٹوٹنے پر ملتوی کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کا اجلاس آغاز کے چند منٹ بعد ہی کورم ٹوٹنے پر ملتوی کر دیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط کے بغیر  آرڈیننس جاری کرنے پر پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی نے  واک آئوٹ،اجلاس شروع ہوتے ہی سید نوید قمر نے معاملہ اٹھایا ۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وضاحت کی کہ ہم تو ہمیشہ انتظار کرتے ہیں اور صدر مملکت کا احترام کرتے ہیں ،واک آئوٹ کے بعد سپیکر نے 15 منٹ کا وقفہ کر دیا۔ پیپلز پارٹی کو منانے کی کوشش ناکام ہوئی  پھر  کورم ٹوٹ گیا اور سپیکر نے اجلاس منگل کی صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا۔