مجبوری نے شہرت دیدی

مجبوری نے شہرت دیدی
مجبوری نے شہرت دیدی

  

لندن (بیورورپورٹ)آئرلینڈ میں ایک 44فٹ ناکارہ ٹائروں کا اونچا ٹاور بنا کر ورلڈ ریکارڈ بنا لیا گیا ہے ۔آئرلینڈ کے ایک پنکچر لگانے والے سٹور کے مالک نے ا س قدر سیکنڈ ہینڈ ٹائر جمع کر لیے ہیں کہ اس کے پاس رکھنے کے لیے کوئی سٹور نہ بچا تھا جس پر اس نے مجبوراً پرانے ٹائروں کو اوپن ائیر جگہ پر اکٹھا کرنا شروع کر دیا اور ان ناکارہ ٹائروں سے ٹاور بنا لیا گیا جو 44فٹ اونچائی پر جا کر ایک سائیڈ سے دب گیا اور ٹائر گر گئے ۔مذکورہ ٹائر وں کے مینار کو بنانے والے ٹائر پنکچر کے مالک مسٹر رچرڈ کا نام ورلڈ بک آف ریکارڈ میں درج کر لیا گیا ہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس