لال مسجد آپریشن : سابق فوجی صدر پرویز مشرف کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

لال مسجد آپریشن : سابق فوجی صدر پرویز مشرف کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
لال مسجد آپریشن : سابق فوجی صدر پرویز مشرف کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے لال مسجد آپریشن کے دوران ہلاکتوں پر سابق فوجی صدر پرویز مشرف کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی نے غازی عبدالرشید کے بیٹے ہارون رشید کی درخواست کی سماعت کی جس میںدرخواست گزار نے اپنے والد اور دادی کے قتل کا مقدمہ پرویز مشرف کیخلاف درج کرانے کی استدعاکی تھی ۔ فاضل عدالت نے سماعت مکمل کرکے حکم دیا کہ پولیس مدعی مقدمہ کا بیان ریکارڈ کرے اور اس بیان کی روشنی میں اگرقابل دست اندازی جرم بنتا ہے تو مقدمہ درج کیا جائے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں