حکومت نے صدارتی انتخابات کیلئے شیڈول طلب کر لیا

حکومت نے صدارتی انتخابات کیلئے شیڈول طلب کر لیا
حکومت نے صدارتی انتخابات کیلئے شیڈول طلب کر لیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے صدارتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن سے شیڈول طلب کر لیا ہے، الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق صدارتی انتخابات اگست میں کرائے جائیں گے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کے عہدے کی معیاد 9 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے جس پر وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ صدراتی انتخاب کے مجوزہ شیڈول کی تاریخوں سے فوری آگاہ کیاجائے تاکہ تاریخوں کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کو اجلاس میں شرکت کا پابند بنایا جا سکے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق صدارتی الیکشن کا شیڈول جولائی کے آخر میں جاری کر دیا جائے گا اور انتخابات اگست میں کرائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری کے عہدے کی میعاد 9 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے اور قواعدکے تحت مدت ختم ہونے سے 30 دن پہلے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کرنا ہوتا ہے جبکہ آئین کے تحت صدارتی انتخابات 60 روز پہلے کرائے جا سکتے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں