قومی ہاکی ٹیم کے کنسلٹنٹ طاہرزمان اور کوچ حنیف خان میں ٹھن گئی

قومی ہاکی ٹیم کے کنسلٹنٹ طاہرزمان اور کوچ حنیف خان میں ٹھن گئی
قومی ہاکی ٹیم کے کنسلٹنٹ طاہرزمان اور کوچ حنیف خان میں ٹھن گئی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے کنسلٹنٹ طاہرزمان اور کوچ حنیف خان میں ٹھن گئی اور دونوں نے ایک قومی ٹیم کیلئے کام کرنے سے انکار کردیاہے ۔بتایاگیاہے کہ قومی ہاکی ٹیم کی یکے بعد دیگر ے شکست میں کوچ حنیف خان کا اہم کردار ہے ، ورلڈ ہائی لیگ میں کنسلٹنٹ طاہرزمان الگ گیم پلان بناتے رہے جبکہ کوچ حنیف خان ٹیم کو اپنے انداز میں کھلاتے رہے ۔ذرائع کے مطابق فیڈریشن چاہتی ہے کہ طاہر زمان کو ٹیم کو سنبھالیں لیکن حنیف خان مستعفی ہونے کو تیار نہیں ، دونوں فی الحال اپنے اپنے انداز میں ٹیم کوچلانے کی کوشش کررہے ہیں اور اس سارے معاملے پر 15جولائی کو پی ایچ ایف کا اجلاس طلب کرلیاگیاہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق حنیف خان کاکہناتھاکہ وہ مستعفی نہیں ہوں گے ، فیڈریشن برطرف کردے ۔

مزید : کھیل