ججز نظر بندی کیس میں گواہ طلب ، چالان پیش کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (مانیڑنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں استغاثہ کے 29 گواہوں کو طلبی کیلئے دوبارہ سمن جاری کردیے ہیں جن کے مطابق انہیں ہدایت کی ھئی ہے کہ وہ 20 جولائی کو چک شہزاد سب جیل میں بیان قلمبند کرائیں۔ گواہوں میں 24 وکلاءاور 5 سرکاری اہلکار شامل ہیں جبکہ مزید 2 وکیل گواہ رضا کارانہ طور پر گواہوں کی فہرست میں شامل کئے گئے ہیں ۔عدالت نے کیس کا مکمل چالان جلد پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ دوسری جانب پرویز مشرف کے خلاف لکھے گئے خطوط کا متعلقہ محکموں سے جواب نہیں آیا۔ کابینہ ڈویژن، وزارت داخلہ، پی ٹی وی، چیف کمشنر، ایس ایس پی، ائی جی کو خطوط لکھے گئے تھے۔