پی آئی اے کو سات ارب روپے دینے کی منظوری

پی آئی اے کو سات ارب روپے دینے کی منظوری
پی آئی اے کو سات ارب روپے دینے کی منظوری

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے پی آئی اے کو 7 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پی آئی اے کی کارکردگی اور بزنس پلان کا جائزہ لینے کے بعد ادارے کی بحالی کے لئے متعدد سفارشات کی منظوری دی گئیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں پی آئی اے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی جس میں تمام معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور ان کے حل کے لئے سفارشات منظور کی جائیں گی۔اجلاس میں وفاقی وزیر صنعت وپیداوار غلام مرتضٰی جتوئی، وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر پرویز رشید، وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات بوسن، وفاقی وزیر پیٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی اور دیگر ای سی سی کے ممبران کےعلاوہ وزارت خزانہ سمیت دیگر وزارتوں کے متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔

مزید : بزنس