فرانسیسی ٹرین پٹری سے اتر گئی ، 8افراد ہلاک
پیر س (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ٹرین پٹڑ ی سے اترنے کے نتیجے میں 8افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثہ دارلحکومت پیرس کے قریب پیش آیا۔ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیا ں شروع کردی گئی ہیں۔ ہلاک شدگا ن اور زخمیوں کوٹرین نکال کر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ٹرین میں 350مسافر سوار تھے جن کئی افراد ابھی تک پھسے ہوئے ہیں۔