حج کرپشن کیس ، ایف آئی اے نے گیلانی کو طلب کرلیا

حج کرپشن کیس ، ایف آئی اے نے گیلانی کو طلب کرلیا
حج کرپشن کیس ، ایف آئی اے نے گیلانی کو طلب کرلیا

  

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)ایف آئی اے نے حج کرپشن کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کوطلب کرلیا ہے ۔ دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم پر راﺅ شکیل سمیت دو افسروں کو اہم عہدے دینے کا الزام ہے ۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق حج کر پشن کے حوالے سے جاری تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں اور چالان تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ یوسف رضا گیلانی کا بیان ریکارڈ ہوتے ہی چالان عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔

مزید : اسلام آباد