پاکستانی اوپنرز نے آخری 10 میچوں میں 1,043 رنز بنائے

پاکستانی اوپنرز نے آخری 10 میچوں میں 1,043 رنز بنائے
پاکستانی اوپنرز نے آخری 10 میچوں میں 1,043 رنز بنائے

  

دمبولا (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں فتح نے جہاں پاکستانی ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی میں رسائی کی امیدیں روشن کر دی ہیں وہیں پاکستانی بلے بازوں اور کھلاڑیوں نے کئی نئے ریکارڈز بنانے کیساتھ ساتھ اپنے موجودہ ریکارڈز کو بھی بہتر بنایا ہے۔

پاکستانی بیٹنگ لائن کے ساتھ درپیش مسائل سے تو سب ہی واقف ہیں۔ ابتدائی بلے بازوں کے آﺅٹ ہوتے ہی مڈل آرڈر بلے باز بھی شدید مشکلات سے دوچار ہو جاتے ہیں اور پھر پوری بیٹنگ لائن ہی ڈھیر ہو جاتی ہے تاہم حوصلہ افزاءبات یہ ہے کہ پاکستانی اوپنرز کی حالیہ کارکردگی میں مثبت تبدیلی آئی ہے کیونکہ اوپنرز نے آخری 10 میچوں میں سے 9 میچوں میں 50 سے زائد رنز بنائے ہیں اور مجموعی طور پر 10 میچوں کے دوران 54.89 کی ایوریج سے 1,043 رنز بنائے جو پاکستانی بیٹنگ لائن کیلئے خوش آئند ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر پاکستانی اوپنرز کی یہ کارکردگی برقرار رہتی ہے تو مڈل آرڈر بلے بازوں پر دباﺅ کم ہو گا اور وہ بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے جس کے باعث پاکستانی بیٹنگ لائن کسی بھی ٹیم کے باﺅلرز کیلئے باآسانی دردسر بن جائے گی اور قومی ٹیم کے باﺅلرز بھی سکھ کا سانس لیں گے۔

مزید : کھیل