16 سالہ لڑکی خود کشی کرنے کیلئے کھڑکی سے لٹک گئی، اس حرکت پر نیچے کھڑے باپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

16 سالہ لڑکی خود کشی کرنے کیلئے کھڑکی سے لٹک گئی، اس حرکت پر نیچے کھڑے باپ نے ...
16 سالہ لڑکی خود کشی کرنے کیلئے کھڑکی سے لٹک گئی، اس حرکت پر نیچے کھڑے باپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) وہ لطیفہ تو آپ نے سن رکھا ہو گا جس میں ایک بچہ روز چھت پر چڑھ کر ماں کو دھمکی دیتا ہے کہ پیسے دو ورنہ چھت سے کود کر جان دے دوں گا، ماں بیچاری روز اس کو پیسے دے دیتی تھی۔ ایک دن اس نے یہی حرکت باپ کے سامنے کی تو باپ نے اسے کہا بیٹا! چھت سے کودنا ہے تو شوق سے کود، پیسے نہیں ملنے والے۔ پھر کیا تھا، بیٹے نے شرمندگی کے ساتھ نیچے اتر آنے میں ہی عافیت سمجھی۔ ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ روز چین کے صوبے شن ڈانگ کے شہر کنگ ڈاؤ میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی عمارت کی چوتھی منزل سے کھڑی سے کود کر خود کشی کرنے لگی، ہمسایوں نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع کر دی۔ پولیس اور شہریوں کا ہجوم لڑکی کو بچانے کے لیے تگ و دو کر رہا تھاکہ اتنے میں لڑکی کا باپ آ گیا۔ دوسرے لوگ لڑکی کو اس اقدام سے باز رہنے کے لیے کہہ رہے تھے لیکن باپ نے آتے ہی اپنی بیٹی کو کہا کہ ’’اگر جرأت ہے تو لگاؤ چھلانگ۔‘‘باپ کے اس روئیے پر شہری حیران رہ گئے۔ پولیس اہلکار باپ کو پکڑ کر جائے واقعہ سے دور لے گئے۔ کچھ اہلکار عمارت میں داخل ہوئے اور کمرے میں داخل ہو کر لڑکی کے عین پیچھے پہنچ گئے، جب لڑکی کا دھیان ان سے ہٹا تو انہوں نے فوراً اس کو اندر کھینچ لیا۔ اس طرح لڑکی کی جان تو بچ گئی لیکن باپ کے اس اقدام پر لوگ تاحال حیران ہیں کہ اس نے ایسا کیوں کیا۔

مزید پڑھیں:نوجوان چینی لڑکی اور معذور لڑکے کی محبت کی انوکھی داستان جسے پڑھ کر آپ لیلیٰ مجنوں کو بھول جائیں گے
شنگھائی پوسٹ کے مطابق لڑکی کے ماں باپ میں طلاق ہو چکی ہے اور وہ اپنی دادی کے ساتھ رہ رہی ہے۔ ایک ماہ قبل گھر والوں نے اسے سکول سے اٹھا لیا تھا جس پر لڑکی دلبرداشتہ ہو کر چوتھی بار اقدام خودکشی کر چکی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -