کیا آپ بتاسکتے ہیں ان میں سے کس نیل پالش کا رنگ اس جوتے سے ملتا ہے؟ جواب آپ کو مزید پریشان کردے گا

کیا آپ بتاسکتے ہیں ان میں سے کس نیل پالش کا رنگ اس جوتے سے ملتا ہے؟ جواب آپ کو ...
کیا آپ بتاسکتے ہیں ان میں سے کس نیل پالش کا رنگ اس جوتے سے ملتا ہے؟ جواب آپ کو مزید پریشان کردے گا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ماہ قبل ایک لباس کی تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا تھا، کوئی بھی یہ نہیں بتا سکا تھا کہ اس لباس کا رنگ نیلا اور کالا ہے یا سفید اور سنہرا، اور اب کی بار نیل پالش کی دوشیشیوں اور ایک جوتے کی تصویر نے ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے جس میں لاکھوں لوگ حصہ لے رہے ہیں۔ تصویر میں موجود ایک شیشی میں ہلکے جبکہ دوسری میں گہرے ارغوانی رنگ کی نیل پالش موجود ہے، جوتے کا رنگ بھی ارغوانی ہے۔

مزید پڑھیں:اگر آپ کے خاندان میں آپ سے بڑی بہن ہیں تو یہ تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں

یہ تصویر ایک صارف @totallymendesکی طرف سے پوسٹ کی گئی ہے۔ اس نے دیگر صارفین سے سوال پوچھا ہے کہ کون سی نیل پالش کا رنگ جوتے کے رنگ سے مطابقت رکھتا ہے؟ #TheShoeکے ہیش ٹیگ کے تحت لاکھوں ٹوئٹر صارفین اس بحث میں حصہ لے رہے ہیں۔ لباس والی تصویر بھی اسی ٹوئٹر صارف نے پوسٹ کی تھی جسے صارفین نے ہاتھوں ہاتھ لیا اور اس کی تعریف کی تھی لیکن اس بار وہ خاصے ناراض نظر آ رہے ہیں۔ ایک صارف نے اپنے موبائل فون کا سکرین شوٹ پوسٹ کیا ہے جس میں وہ ٹوئٹر کی ایپلی کیشن ڈیلیٹ کر رہا ہے، اس نے لکھا ہے کہ یہ میرا #TheShoeکے خلاف ردعمل ہے۔ کئی دیگر صارفین کی طرف سے بھی ٹوئٹر ایپلی کیشن ڈیلیٹ کرنے کی تصاویر پوسٹ کی گئیں ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ یہاں ذہنی آزمائش کی گیمز مزید نہیں چلیں گی۔ صارفین کی اکثریت کا کہنا تھا کہ اس طرح کی ذہنی آزمائش کی گیمز سے وہ ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں لہٰذا اب اگر ایسی تصاویر اپ لوڈ کی گئیں تو وہ ٹوئٹر کو خیرباد کہہ دیں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...