سام سنگ نے اب تک کا اپنا سب سے بہترین فون قبل از وقت متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا، تاریخ سامنے آگئی

سام سنگ نے اب تک کا اپنا سب سے بہترین فون قبل از وقت متعارف کروانے کا فیصلہ ...
سام سنگ نے اب تک کا اپنا سب سے بہترین فون قبل از وقت متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا، تاریخ سامنے آگئی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فون سازی کے میدان میں ایپل اور سام سنگ دوبڑے حریفوں کے طورپر سامنے آ چکے ہیں۔ دونوں کمپنیاں اپنے جدید سے جدید تر ٹیکنالوجی کے حامل سمارٹ فونز متعارف کروانے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی دوڑ میں لگی ہوئی ہیں۔ حال ہی میں ایپل کی طرف سے سمارٹ فون اور سمارٹ واچ کے نئے ماڈلز متعارف کروائے گئے تھے۔ دوسری طرف سام سنگ کی طرف اعلان کیا گیا تھا وہ ستمبر میں اپنا سمارٹ فون گلیکسی نوٹ 5 متعارف کروائے گی، ساتھ ہی گلیکسی ایس 6کے نئے ماڈل کی تیاری کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔ صارفین بے صبری کے ساتھ نوٹ 5کا انتظار کر رہے تھے لیکن اب خوشخبری ہے کہ سام سنگ نے نوٹ5کو جلد مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کمپنی ستمبر کے فوراً بعد ایس 6کو مارکیٹ میں لانے کا ارادہ رکھتی ہے ، اور اگر نوٹ 5ستمبر میں متعارف کروایا جاتا تو دونوں سمارٹ فون ایک ساتھ مارکیٹ میں آتے جس سے کمپنی کو نقصان ہوتا۔

مزید پڑھیں: ایپل کمپنی کا وہ فیچر جو اب تک آئی فون کےتمام ماڈلز میں تھالیکن آئی فون 7 میں نہیں ہوگا

لہٰذا کمپنی کی طرف سے نوٹ 5کو آئندہ 2ہفتوں کے دوران ہی متعارف کروائے جانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نوٹ 5کے ساتھ ہی سام سنگ اپنی سمارٹ واچ کا نیا ماڈل بھی متعارف کروائے گی، کمپنی نے اپنی اس سمارٹ واچ کی ایک تصویر جاری کر کے صارفین کی بے قراری میں اضافہ کر دیا ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...