وہ تصاویر جو آپ کے دوستوں نے فیس بک پر چھپا کر رکھی ہیں، آپ کیسے دیکھ سکتے ہیں؟ جانئے

وہ تصاویر جو آپ کے دوستوں نے فیس بک پر چھپا کر رکھی ہیں، آپ کیسے دیکھ سکتے ...
وہ تصاویر جو آپ کے دوستوں نے فیس بک پر چھپا کر رکھی ہیں، آپ کیسے دیکھ سکتے ہیں؟ جانئے

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)آپ کے دوستوں نے اپنی کئی تصاویر فیس بک پرhideکی ہوں گی اور اسی طرح آپ بھی اس بات پر عمل کرتے ہوں گے،اسی طرح کچھ لوگ آپ کو tagبھی کرتے ہوں گے۔اگر آپ ان تصاویر کو approveنہ بھی کریں تب بھی لوگ آپ کی تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔آپ کو یہ بتانا بھی بہت ضروری ہے کہ ایسی تصاویر جنہیں فیس بک پر hideبھی کردیا جائے تب بھی آپ کے friendsان تصاویر کو دیکھ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:کیا آپ کو معلوم ہے انٹرنیٹ کو 14لوگ 7چابیوں کے ذریعے کنٹرول کرتے ہیں

ان تصاویر کودیکھنے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے۔آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ searchمیں جا کر photos ofاور آگے مطلوبہ شخص کا نام لکھنا ہے،اس طریقے سے آپ وہ ساری تصاویر دیکھ سکتے ہیں جو hideہیں یا جنہیں tagکرنے کے بعد approveنہ بھی کیا گیاہو۔اگر آپ اس شخص کے دوست نہیں ہیں تو پھر آپ صرف وہ تصاویر دیکھ سکیں گے جوپبلک ہیںیا وہ تصاویر جو آپ کے friendsیا friends of friendsنے ٹیگ کی ہیں۔

اگر آپ ان تصاویر کو چھپا کر رکھنا چاہتے ہیں تو taggingکو ختم کردیں اور اس طرح تصاویر کو سرچ نہیں کیا جاسکے گا۔آپ چاہیں تو اپنی privacy settingکوtimeline and taggingسے ٹھیک کرسکتے ہیں۔اب جب بھی کوئی آپ کی تصویر کوٹیگ کرے گا وہ لوگوں کو نظر نہ آئے گی۔اس طریقے سے آپ tagتصاویر کو صرف اپنے تک محدود کرسکتے ہیں۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...