واٹس ایپ کے وہ خفیہ و دلچسپ فیچرز جن کے بارے میں آپ کو معلوم نہیں

واٹس ایپ کے وہ خفیہ و دلچسپ فیچرز جن کے بارے میں آپ کو معلوم نہیں
واٹس ایپ کے وہ خفیہ و دلچسپ فیچرز جن کے بارے میں آپ کو معلوم نہیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)آن لائن میسج کرنے کے لئے واٹس ایپ ایک بہت ہی دلچسپ ایپ ہے۔اس میں کئی ایسی دلچسپ باتیں پوشیدہ ہیں جو شائد آج تک آپ کو کسی نے نہیں بتائیں۔آئیے آپ کو واٹس ایپ کی دلچسپ باتوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

*جب بھی آپ میسج کرتے ہیں تو نیچے کی جانب دائیں طرف دو نیلے رنگ کے درست کے نشانات آجاتے ہیں جن کامطلب ہوتا ہے کہ مذکورہ شخص نے وہ پیغامات دیکھ لئے ہیں۔آپ چاہیں تو یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ یہ پیغام کب deliverہوا اور کس وقت اس شخص نے دیکھا۔آپ نے بس یہ کرنا ہے کہ میسج کو چند سیکنڈ کے لئے دبانا ہے اور ایک آپ کو infoلکھا نظر آئے گااور اسے دبانے پر آپ کو تمام تفصیلات کاعلم ہوجائے گا ۔

*اگر آپ نیا فون لینے سے صرف اس وجہ سے گھبرا رہے ہیں کہ آپ کے واٹس ایپ کے پیغامات ضائع ہوجائیں گے تو پریشان نہ ہوں کیونکہ آپ پرانے فون سے یہ تمام پیغامات نئے فون میں شفٹ کرسکتے ہیں۔اگر آپ microSDکارڈ کا استعمال کرتے ہیں تو menu setting>chat settings>back conversationمیں جائیں اور تمام پیغامات محفوظ بناکر کارڈ کونئے موبائل میں ڈال کر اس میں شفٹ کرلیں۔اگر ڈیٹا فون میموری میں ہے تو file explorerکا استعمال کرتے ہوئے sdcard/whatsapp/folderمیں جائیں اور تمام پیغامات محفوظ کرلیں۔iOSکے لئے ایپل کی ویب سائیٹ دیکھیں۔

*آپ چاہیں تو ایک سے زیادہ لوگوں کو گروپ بنائے بغیر کئی میسج کرسکتے ہیں۔اس طریقے سے کسی کو بھی علم نہ ہوگاکہ آپ نے دوسروں کو بھی یہ میسج بھیجا ہے اور اس میسج کا replyبھی صرف آپ کو آئے گا اور دیگر افراد کو نہ جائے گا۔اگر آپ اینڈرائیڈ استعمال کرتے ہیں تو menuکوtapکرنے کے بعد New Broadcastدبائیں اور کئی افراد کو ایک ہی میسج بھیجیں۔آئی فون میں Boradcast listدبائیں اور بآسانی یہ عمل کریں۔

مزید پڑھیں:کیا آپ کو معلوم ہے کہ انٹرنیٹ کس نے ایجاد کیا ؟کہانی جان کر آپ سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے

*واٹس ایپ ہر صبح 4بجے آپ کے میسج کومحفوظ کرتا ہے۔اگر آپ کاکوئی میسج ڈیلیٹ ہوجائے تو آپ اسے recoverکرسکتے ہیں اور گذشتہ سات روز کے میسج محفوظ ملیں گے۔

*آپ چاہیں تو واٹس ایپ کو اپنے لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر کے ذریعے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ کا کمپیوٹر اور موبائل انٹر نیٹ سے کونیکٹ ہو۔آپ کو بس گوگل کروم کے ذریعے واٹس ایپ کی ویب سائیٹ پر جانا ہے اور دی گئی ہدایات کے مطابق عمل کرنا ہے۔لیکن یہ سہولت صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لئے ہے اور آئی فون صارفین اس سے محروم ہیں۔

*آپ چاہیں تو chatکے لئے شارت کٹ بناسکتے ہیں۔جس chatکا شارٹ کٹ بنانا ہو اسے دباکررکھیںpop-up menuسے شارٹ کٹ بنالیں۔

*بعض اوقات گروپ chatکے نوٹیفیکیشن کے آواز کی وجہ سے کافی مشکلات پیدا ہوتی ہیں لیکن آپ گروپ چیٹ کو میوٹ کرسکتے ہیں۔آئی فون صارفین گروپ چیٹ کو دبا کررکھیں اور آپ کے سامنے کچھ تفصیلات آئیں گی اور ان میں سے muteدباکر آپ اب chatسے باہر ہوئے بنا تمام باتیں جان سکتے ہیں۔اینڈرائیڈ صارفین بھی chatمیں جاکر مینیو کو دباکررکھیں اورmuteدبادیں۔

مزید پڑھیں:یہ خبر پڑھنے کے بعد آپ کا دل کرے گا کہ اپنے فون سے واٹس ایپ فوری ڈیلیٹ کر دیں

*اینڈرائیڈ صارفین چاہیں تو اپنے واٹس ایپ کو لاک کرسکتے ہیں۔اس کے لئے آپ کوChat Block, AppLockیاSmart AppLockانسٹال کرنی ہیں۔یپل صارفین ایسا نہیں کرسکتے۔

*آپ چاہیں تو last seenکی آپشن کو ختم کرسکتے ہیں۔اس طرح لوگوں کو یہ علم نہ ہوگا کہ آپ نے میسج دیکھ لیا ہے۔آپ کوSettings > Account > Privacyمیں جاکرتبدیلی کرنی ہے۔اس تبدیلی کے بعدآپ بھی یہ نہیں دیکھ پائیں گے کہ دوسروں نے آپ کا میسج دیکھ لیا ہے یا نہیں۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی