’تم جیسے موٹے کو یہ کیسے مل گئی؟‘ نوجوان لڑکی نے اپنے بھاری بھرکم محبوب کو طعنے دینے والے انٹرنیٹ صارفین سے ایسی بات کہہ دی کہ سب کا منہ بند کروادیا

’تم جیسے موٹے کو یہ کیسے مل گئی؟‘ نوجوان لڑکی نے اپنے بھاری بھرکم محبوب کو ...
’تم جیسے موٹے کو یہ کیسے مل گئی؟‘ نوجوان لڑکی نے اپنے بھاری بھرکم محبوب کو طعنے دینے والے انٹرنیٹ صارفین سے ایسی بات کہہ دی کہ سب کا منہ بند کروادیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برمنگھم (نیوز ڈیسک) قدرت نے سب انسانوں کو ہی خوبصورت پیدا کیا ہے لیکن انسانوں نے ایک دوسرے کو بدصورت قرار دے دیا ہے۔ کچھ ایسا ہی دردناک واقعہ جورو اں سال دوشیزہ ایشلی سٹیونز اور ان کے دوست کرسٹوفر گلین کے ساتھ پیش آیا جنہیں سوشل میڈیا صارفین نے ہزاروں کی تعداد میں منفی تبصرے کرکے دکھی کردیا۔ ایشلی نہایت سمارٹ اور خوبصور دوشیزہ ہیں لیکن ان کے دوست کرسٹوفر بھاری بھرکم ہیں اور ناقدین کے مطابق ایشلی کے ساتھ بالکل نہیں جچتے ہیں۔ جب دونوں کی ایک تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ Reddit پر سامنے آئی تو جلی کٹی باتوں کا تانتا بندھ گیا۔ کسی نے کرسٹوفر کو بدنما بھالو کہا تو کسی کا کہنا تھا کہ اس موٹے نے کوئی شعبدہ بازی کرکے ایشلی جیسی حسینہ کو اپنے جال میں پھنسایا تھا۔ ان کی تصویر پر اڑھائی ہزار سے زائد تبصرے کئے گئے جن میں کثرت کے ساتھ کرسٹوفر کا مذاق اڑایا گیا۔

مزید پڑھیں:ٹھوڑی کے نیچے اضافی چربی پگھلانے کا آسنا طریقہ

ایشلی نے جب اپنے دوست کے خلاف نفرت کا سیلاب دیکھا تو مایوس اور پریشان ہونے کی بجائے اپنے دوست کا دفاع کرنے کیلئے اٹھ کھڑی ہوئیں۔ انہوں نے ایک فیس بک پوسٹ میں نفرت انگیز باتیں کرنے والوں کو ایسا جواب دیا کہ سب خاموش ہو کر بیٹھ گئے۔ ایشلی نے کیا لکھا، آپ بھی پڑھیے:

اگر آپ نے ہماری تصویر پر تبصرے دیکھے ہیں، یہ نہایت گستاخانہ اور کھوکھلے ہیں، میں آپ کو نصیحت کروں گی کہ انہیں مت پڑھیں۔ مجھے حیرانی ہوئی کہ کتنے لوگ ایسے ہیں کہ وہ آپ کو جانے بغیر آپ پر فیصلہ صادر کرتے ہیں۔ میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ کرسٹو فر کی صورت میں میری قسمت بدل گئی۔ وہ ایسا شاندار جسم تو نہیں رکھتے جیسا کہ لڑکیوں کو اکثر ڈھونڈنے کو کہا جاتا ہے، لیکن جب آپ کسی کے ساتھ زندگی گزارنا چاہ رہے ہوں تو اس کی اہمیت ہی کیا ہے؟ وہ بہت سمجھ بوجھ والا اور صابر ہے اور چھوٹی چھوٹی باتوں سے بتاتا ہے کہ وہ مجھے کتنا پیار کرتا ہے، وہ میرا بہترین دوست ہے۔ وہ جیسا بھی ہے میں اس سے محبت کرتی ہوں اور میں جیسی بھی ہوں وہ مجھ سے محبت کرتا ہے۔ بچپن میں مَیں بھی بڑے خواب دیکھا کرتی تھی لیکن جب میں نے خود کو خدا کے حوالے کردیا تو اس نے میرے دل کی خواہشات کو پڑھ لیا اور مجھے کرسٹوفر عطا کردیا۔ اس نے اپنی محبت سے مجھے خدا کے اور قریب کردیا ہے۔ خدا نے ہمیں بہترین جوڑا بنایا ہے اور ہم نفرت کرنے والوں کو رد کردیں گے، اور ہاں ہماری تصویر سے ضرور لطف اندوز ہوں۔ کرسٹوفر گلین کے ساتھ۔ ایشلی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس