سعودی عرب نے ایک اور اہم ملک سے لیبر حاصل کرنے کا معاہدہ کرلیا

سعودی عرب نے ایک اور اہم ملک سے لیبر حاصل کرنے کا معاہدہ کرلیا
سعودی عرب نے ایک اور اہم ملک سے لیبر حاصل کرنے کا معاہدہ کرلیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت لیبر اور افریقی ملک یوگنڈا کے حکام کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت اب یوگنڈا کی افرادی قوت بھی سعودی عرب منگوائی جائے گی۔ سعودی وزارت لیبر کے ہیڈکوارٹر میں سعودی اور یوگنڈا کے حکام نے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت یوگنڈا سے گھریلو ملازمین کی سعودی عرب آمد ممکن ہوگی اور یہ اپنی نوعیت کا نواں سعودی معاہدہ ہے جس کا مقصد سعودی لیبر مارکیٹ کو وسعت دینا ہے۔

مزید پڑھیں:کسی کو کوئی مسئلہ نہ ہو، سعودی فرمانروا نے واضح ہدایات جاری کر دیں

معاہدے پر دستخط کے بعد سعودی لیبر منسٹر مفرج الحقبانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ یوگنڈا سے لیبر منگوانے کا خرچ 7 ہزار سعودی ریال جبکہ گھریلو ملازمہ کی ماہانہ تنخواہ 750 سعودی ریال ہوگی۔ رجسٹریشن کے عمل کا آغاز جلد متوقع ہے۔

مزید : بین الاقوامی