حماس کسی نئی جنگ کی تیاری نہیں کر رہی ہے ، سابق فلسطینی وزیراعظم

حماس کسی نئی جنگ کی تیاری نہیں کر رہی ہے ، سابق فلسطینی وزیراعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ (این این آئی) سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل حنیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کسی نئی جنگ کیلئے تیاری نہیں کررہی ہے۔ عالمی برادری کی جانب سے غزہ کا محاصرہ توڑنے کی کوششیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ محصورین اور مظلوم فلسطینیوں کی خوشیاں لوٹنے والی ہیں اور اسرائیلی دشمن کی مسلط کردہ معاشی پابندیاں جلد ختم ہوجائیں گی۔غزہ کی پٹی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ کے محصورین کی خوشیوں ، فراخی اور خوش حالی کے دن آنیوالے ہیں۔ آنیوالا وقت اہل غزہ کا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا 9سال سے غزہ کا محاصرہ اب ٹوٹنے کو ہے۔ پوری دنیا میں موجود فلسطینی کمیونٹی غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کیلئے سرتوڑکوششیں کررہی ہے۔ ان کی یہ مساعی اب تیزی کیساتھ رنگ لا رہی ہیں۔اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ہم اسرائیل کیساتھ کسی نئی جنگ کے خواہاں نہیں ہیں لیکن فلسطینی قوم کے سلب شدہ حقوق کے حصول کی خاطر مسلح مزاحمت کا ہتھیار اٹھائے رکھیں گے۔ فلسطینی قوم کو درپیش خطرات کا تدارک کرینگے ، غزہ کا محاصرہ ختم کرتے ہوئے غزہ کے عوام کی فلاح وبہود کیلئے کام جاری رکھیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -