مصر،قاہرہ میں اطالوی سفارتخانے کے باہر دھماکہ، ایک شخص ہلاک، 4 زخمی

مصر،قاہرہ میں اطالوی سفارتخانے کے باہر دھماکہ، ایک شخص ہلاک، 4 زخمی

قاہرہ (آئی این پی ) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہفتہ کوعلی الصباح کار بم دھماکے میں اطالوی سفارتخانے کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ۔ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب پیش آیا۔ موقع پر موجود طبی ذرائع نے عالمی میڈیا کو بتایا کہ دھماکے میں ہلاک وزخمی ہونیوالوں میں سفارتخانے کے باہر تعینات دو پولیس اہلکار اور تین راہ گیر شامل تھے ۔دھماکے کے نتیجے میں عمارت کے داخلی حصے کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ۔ اس دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ نے تسلیم نہیں کی ۔

مزید : عالمی منظر