پیف کے 15ویں سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان

پیف کے 15ویں سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے بے وسیلہ بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبہ فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول کے پندرہویں سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔امتحانی نتائج فاؤنڈیشن کی ویب سائیڈ پر اپ لوٹ کر دئیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق فاؤنڈیشن ایسٹٹڈ سکول پروگرام سے منسلک سکولوں کا سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ 36 اضلاع کے 2360 سکولوں میں منعقد ہوا۔یہ ٹیسٹ اکیڈیمک ڈویلپمنٹ یونٹ کے زیر اہتمام لیا گیا۔




واضح رہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اپنے پارٹنر سکولوں کا ہر سال کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ لیتی ہے جس کا مقصد ان سکولوں کے تعلیمی معیار کو جانچنا ہے۔