جاپان میں سائبر سلامتی سے متعلق کانفرنس نومبر میں منعقد ہوگی

جاپان میں سائبر سلامتی سے متعلق کانفرنس نومبر میں منعقد ہوگی

ٹوکیو(اے پی پی)جاپان کی حکومت 7 اور 8 نومبر کو جزیرہ اوکی ناوا میں عالمی اقتصادی فورم کے تعاون سے سائبر سلامتی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرے گی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کانفرنس میں سیاستدانوں، کاروباری افراد اد اور سائنسدانوں سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 300 افراد حصہ لیں گے۔کانفرنس میں ہیکروں کے حملوں اور سائبر جرائم سے بچنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ جاپانی حکومت نے 2020 کے سمر اولمپک گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں سائبر سلامتی کو اپنی ترجیح قرار دیا۔مبصرین کے مطابق جاپان اس میدان میں جدیدترین ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ساری دنیا سے آگے نکلنے کا خواہاں ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...