ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی قید کے ذمے دار حکمران ہیں،غلام عباس

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی قید کے ذمے دار حکمران ہیں،غلام عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر ) اسلامی تحریک طلبہ پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی جیل میں دس سال مکمل ہونے کو فسطائیت اور اسلام دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دختر مشرق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جرم بے گناہی کے باوجود قید کے ذمہ دار حکمران اور وہ سیاست دان ہیں جنھوں نے عافیہ کو پہلے فروخت کیا پھر بعد میں آنے والوں نے عافیہ کے نام پر سیاست کی حکومت حاصل کی اور ایک سیاسی جماعت کو عافیہ ایشو پر پذیرائی ملی مگر مطلب نکلنے کے بعد سب احسان فراموش ہوگئے چیئرمین اسلامی تحریک طلبہ پا کستا ن غلام عباس صدیقی نے کہا کہ عافیہ کی دس سالہ قید جمہوریت پسند حکمرانوں کے منہ پر زور طمانچہ ہے عافیہ کو مسلمان ہونے کی سزا دی جا رہی حکمران عافیہ کیس کو مسلسل نظر انداز کررہے ہیں قوم کی غیرت وحمیت کو مجروح کیا جارہا ہے قوم عافیہ کی رہائی چاہتی ہے حکمران ان کی رہائی کیلئے عملی اقدام کریں صدر شاہد نذیر ،ترجمان تحریک محمدعدنان نے کہا کہ عافیہ کی بے گناہ قید مسلمانوں کے خلاف یہودوہنود کی انتقامی کاروائی ہے


۔
۔
سوال تو پاکستان کے امریکی غلام حکمرانوں کو ہے کہ آج تک عافیہ رہا کیوں نہیں کروائی؟ دنیا میں قیدیوں کے تبادلے کا قانون موجود ہے پاکستان کے حکمران قیدیوں کے تبادلے میں عافیہ کو کیوں نہیں لے رہے ؟اسلامی تحریک طلبہ کے قائدین نے لاہور میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکمرانوں کی اپنی خونی بیٹی دشمن کی قید میں ہوتی تو وہ آج آزاد ہوتی حکمران عافیہ کو اپنی بیٹی سمجھیں تو ان کی رہائی ہو سکتی ہے ،حافظہ،عالمہ،قاریہ،اعلیٰ تعلیم یافتہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے قوم دل سے محبت کرتی ہے اور ان کی رہائی کیلئے بے چین ہے اگر حکمرانوں نے عافیہ کی رہائی کیلئے اقدام نہ کئے تو مستقبل قریب میں قوم ایسے مفاد پرست،جھوٹے سیاستدانوں کو مسترد کردے گی۔