ممتازبیوٹیشن مہوش زبیر بٹ کے زیر اہتمام افطار ڈنر

ممتازبیوٹیشن مہوش زبیر بٹ کے زیر اہتمام افطار ڈنر

لاہور(لیڈی رپورٹر) مشہور بیوٹیشن مہوش زبیر بٹ نے گزشتہ روز اپنے گھر میں افطار وڈنر کا اہتمام کیا جس میں لاہور کی بیوٹیشن اور اداکاروں نے شرکت کی اس موقع پر پاکستان کی ترقی کے لئے خصوصی طور پر دعا کی گئی افطار وڈنر میں دوسرے شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس موقع پر موجود تھے مہوش بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تعالی کی طرف سے ہمارے لئے ایک بہت بڑا انعام ہے اس ماہ میں ہم اپنے سارے گناہ بخشوا سکتے ہیں اس موقع پر بزنس سے تعلق رکھنے والی لائبہ زبیر بٹ بھی موجو د تھیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4