فیصل ٹاؤن کو مسلم لیگ ن کا گڑھ بنائیں گے،میاں ارشد

فیصل ٹاؤن کو مسلم لیگ ن کا گڑھ بنائیں گے،میاں ارشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( کلچرل رپورٹر)فیصل ٹاؤن کو مسلم لیگ( ن )کا گڑھ بناکر دم لیں گے ان خیالات کا اظہار میاں محمد ارشد چئرمین یوسی 11 2 کے امیدوارنے علاقہ کے مسلم لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ عوام کی مقبول ترین جماعت ہے اور اس کی وجہ اس کی کارکردگی ہے جس طرح اب عوام کے مسائل حل ہورہے ہیں اس سے قبل کبھی بھی اس طرح کسی حکومت نے عوامی مسائل پر توجہ نہیں دی السی لئے آج عوام اس جماعت کو ووٹ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ( ن) پنجاب میں کلین سوئپ کامیابی حاصل کرے گی جبکہ بطور چیئرمین منتخب ہونے کے بعد میں علاقہ کے تمام مسائل حل کروں گا اور میرے دروازے سب کے لئے ہمیشہ کھلے رہیں گے عوام کی خدمت کرنا میری اولین ترجیح ہے اور اسی جذبہ کے تحت ان انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ علاقہ میں بہت جلد ترجیحی بنیاد وں پر عوام کے مسائل کئے جائیں گے اور عوام کو خوشحالی ملے گی ہم نے اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کرنی ہے مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل حل کرنے کی بھرپور صلاحیت اور جذبہ رکھتی ہے ۔