سوشل ایڈ آرگنائزیشن (ساؤ)کی جانب سے مستحقین کی امداد جاری

سوشل ایڈ آرگنائزیشن (ساؤ)کی جانب سے مستحقین کی امداد جاری

لاہور( کلچرل رپورٹر) سوشل ایڈ آرگنائزیشن (ساؤ)کی جانب سے ماہ رمضان میں سفید پوش گھرانوں میں اب تک تین سو سے زائد گھرانوں میں راشن کی تقسیم کی جاچکی ہے انسانیت کے ناطے اس کام کو تکمیل تک پہنچانے پر دلی سکون ملتا ہے ان خیالات کا اظہار ساؤ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کوٹ لکھپت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین طفر سجاد جنرل سیکرٹری اسامہ فرید پراچہ،محمد وقاص زبیر،نعما ن ظفر مس آمنہ، مس مہک فاطًمہ اور دیگر مہمانوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا جو اللہ تعالی کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اللہ پاک ان کوبہت زیادہ عطا کرتا ہے

اس مقد س مہینہ میں ہمیں غریب افراد کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنی چاہیے تاکہ وہ بھی آسانی کی زندگی بسر کرسکیں اللہ تعالی کی راہ میں خرچ کرنا ایک ایسی تجارت ہے جس میں کوئی گھاٹا نہیں ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...